پاکستان کی سعودی عرب سے ایک چینی ویکسین فہرست میں شامل کرنے کی درخواست
فی الحال سعودی عرب کی طرف سے کوئی چینی ویکسین تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں کی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں یورینیم اور ایٹمی مواد چوری ہونا شدید تشویش کا باعث ہے، بھارت ایٹمی مواد کی سیکیورٹی بہتر بنائے۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں یورینیم چوری بھارتی باشندوں نے کی جنہیں بھارتی پولیس نے پکڑا، بھارت اس معاملہ میں پاکستان کو کیسے بدنام کر سکتا ہے، وہ اپنے ایٹمی مواد کی سیکیورٹی بہتر بنائے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں پر تحفظات ہیں، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خطوط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ جی سیون جیسے منصوبے ترقی و تعاون کے فروغ کے لئے ہوں گے ۔
زاہد حفیظ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان نے کامیابی سے عمل کیا ہے اور ان اقدامات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات نے کویڈ کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں ہم نے اماراتی حکام کو پاکستان میں کورونا اعدادوشمار بھجوا کر ویزا پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطح پر رابطے موجود ہیں فی الحال سعودی عرب کی طرف سے کوئی چینی ویکسین تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں کی گئی، ہم نے سعودی عرب سے ایک چینی ویکسین بھی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔
زاہد حفیظ نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے تشدد میں کمی ضروری ہے، اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔