جرمنی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

حملہ آور کی تلاش کے لیے اسپیشل پولیس کمانڈوز کی ٹیم تشکیل دی ہے، جرمن پولیس


ویب ڈیسک June 17, 2021
حملہ آور کی تلاش کے لیے اسپیشل پولیس کمانڈوز کی ٹیم تشکیل دی ہے، جرمن پولیس

جرمنی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر اسپیل کامپ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ ہلاک افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش کے لیے اسپیشل پولیس کمانڈوز کی ٹیم تشکیل دی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور کی دماغی حالت درست نہیں ہے تاہم گرفتاری کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔