’چنائی ایکسپریس‘ میں شاہ رخ خان نے ساتھی اداکارہ کو 3سو روپے کیوں دیے

تین سوروپے اب تک سنبھال کر رکھے ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک June 17, 2021
تین سوروپے اب تک سنبھال کر رکھے ہیں، اداکارہ۔ (فائل فوٹو)

فلم 'چنائی ایکسپریس' کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے ساتھی اداکارہ پریامانی کو 3 سو روپے دیے جس کی وجہ بھی بڑی دلچسپ ہے۔

انڈین زوم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےبالی وڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'چنائی ایکسپریس ' میں کام کرنے والی اداکارہ پریامانی نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے انہیں 3 سو روپے دیے۔

چنائی ایکسپریس کے گانے '1234،گیٹ آن دی ڈانس فلور' پر رقص کرنے والی پریامانی نے کہا کہ جب پہلی بار فلم سیٹ پر آئی تو کافی گھبرائی ہوئی تھی، شاہ رخ خان نےمجھےاطمینان دلایا اور میری مدد کی۔

اداکارہ پریامانی نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے ہر کسی کا بھرپور خیال رکھا، روزانہ شوٹنگ سے فارغ ہوکر سب شاہ رخ خان کے آئی پیڈ پر 'کون بنے گا کروڑ پتی' گیم کھیلتے، ایک مرتبہ گیم میں صحیح جواب دینے پر شاہ رخ خان نے مجھے 3 سو روپے دیے، ان پیسوں کو خرچ کرنے کے بجائے میں نے اب تک سنبھال کر رکھا ہے۔

چنائی ایکسپریس 2013 میں ریلیز ہوئی، فلم نے باکس آفس میں دھوم مچائی، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نے بھی کام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔