راکھی ساونت کی ویکسین لگوانے کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل

میں نے پہلی ڈوز لگوالی، اب میری نئی ویڈیو کا انتظار کریں، اداکارہ


ویب ڈیسک June 17, 2021
میں نے پہلی ڈوز لگوالی، اب میری نئی ویڈیو کا انتظار کریں، اداکارہ۔ (فائل فوٹو)

DUBAI/MOSCOW: اداکارہ و ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ ویکسی نیشن کراتے وقت خوف زدہ دکھائی دیتی ہیں، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے راکھی ساونت نے آنکھیں بند کر کے گانا گانا شروع کردیا۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پہلی ڈوز لگوالی، اب میری نئی ویڈیو کا انتظار کریں۔

راکھی ساونت نے ویکسین لگوانے کے بعد نرس اور ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کو بھی فوراً ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔