کراچی میں شہری سے 1کروڑ روپے لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

ملزمان کے دیگر ساتھی اپنا حصہ لے کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔


ویب ڈیسک June 17, 2021
ملزمان کے دیگر ساتھی اپنا حصہ لے کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔(فائل فوٹو)

بہادرآباد میں شہری سے ایک کروڑ روپے لوٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او نیو ٹاؤن ملک سلیم اعوان کے مطابق 7جون کو بہادرآباد کے علاقے میں بینک سے نصیر نامی شہری ایک کروڑ روپے لے کر اپنی گاڑی میں نکلا تھا کہ چار مینار چورنگی کے قریب اسے چار ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا ۔

ایس ایچ او نیو ٹاؤن کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد ملی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کہا ہے کہ رقم میں سے کچھ انہوں نے خرچ کردی جبکہ دیگر دو ساتھی اپنا حصہ لے کر فرار ہوگئے ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

پولیس نے گزشتہ روز دو ملزمان نعمت اور نوید کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 23 لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرلیے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔