تربت میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار شہید

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک June 17, 2021
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا (فوٹو : فائل)

تربت میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے تربت میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا، اس بزدلانہ حملے میں چکوال کے رہائشی نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔ ایف سی بلوچستان نے دہشت گروں کی تلاش میں آپریشن شروع کردیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے سیکیورٹی فورسز کے عزم متزلزل نہیں ہوں گے، بلوچستان میں بھاری قربانی سے حاصل کردہ امن و ا ستحکام خراب نہیں کرنے دیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز دشمنوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنادیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔