سابقہ بیوی کو نازیبا تصاویر سے بلیک میل کرنے والے شخص کو 12 سال قید

عدالت نے ملزم پر 30 لاکھ 75 ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا۔


ویب ڈیسک June 17, 2021
عدالت نے ملزم پر 30 لاکھ 75 ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ (فائل فوٹو)

KARACHI: سابقہ بیوی کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے شخص کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی خالد حسین شاہانی نے نازیبا تصاویر اپلوڈ کرکے بلیک میل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا،استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ارشد ہادی کو مجموعی طور پر 12 سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم پر 30 لاکھ 75 ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم ارشد ہادی نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اہلیہ کی فیملی کو بھیجیں اور بلیک میل کیا۔ متاثرہ خاتون دبئی میں مقیم ہیں اور پاکستانی قونصل خانے کے توسط سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کروائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔