ملک میں کورونا سے39 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 190 فیصد ریکارڈ

ملک میں کورونا وبا سے اب تک جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک June 18, 2021
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 54 ہزار 647 ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی فوٹو رائٹرز

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ اس وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 1.90 فیصد تک آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 54 ہزار 647 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 043 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 1.90 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 946,227 ہوگئی ہے جن میں سے 888,505 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 809 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔