ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

اںتخابات کے نتائج کا اعلان ہفتہ کی شام تک متوقع ہے

اںتخابات کے نتائج کا اعلان ہفتہ کی شام تک متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں تقریباً 6 کروڑ کے قریب افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ایران میں 13 ویں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی تعطل کے شام تک جاری رہے گا تاہم ضرورت پڑنے پر پولنگ کا وقت مزید 2 گھنٹے کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے، صدارتی انتخابات میں 6 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دی استعمال کریں گے جب کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ہفتہ کی شام تک متوقع ہے۔


ایرانی صدارتی انتخابات کے لیے 7 امیدوار میدان میں تھے تاہم گزشتہ روز 3 امیدواروں نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد اب 4 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، تجزیہ کاروں کے مطابق سینٹرل بینک کے سابق گورنر عبد الناصر اور ابراہیم رئیسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور جیتنے والے کو 51 فیصد یا اس سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی کے سپریم لیڈر علی حسینی خمینی نے تہران میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کے لیے صدارتی انتخابات انتہائی اہم ہیں لہذا ہر شخص اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے۔
Load Next Story