آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر اور اس کا مرکزآواران کے شمال مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر تھا، زلزلہ پیما مرکز
آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، اور زلزلے کا مرکزآواران کے شمال مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔