مجھے نواز شریف عمران خان اور آصف زرداری سے زیادہ پسند ہیں اداکارہ نمرہ خان

نواز شریف اسلیے پسند ہیں کیونکہ لاہور بہت خوبصورت ہے، نمرہ خان


ویب ڈیسک June 18, 2021
نواز شریف اسلیے پسند ہیں کیونکہ لاہور بہت خوبصورت ہے، نمرہ خان فوٹوفائل

اداکارہ نمرہ خان نے نواز شریف کو عمران خان اور آصف زرداری کے مقابلے میں اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا ہے۔

اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں نجی چینل کے شو ''جشن کرکٹ'' میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے ملک کے تین بڑے سیاستدانوں مسلم لیگ (ن) کے نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان آصف زرداری اور وزیراعظم عمران خان کا نام لے کر پوچھا کہ ان میں سے کون سے سیاستدان آپ کے پسندیدہ ہیں؟

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نمرہ خان نے آصف زرداری اور عمران خان کے مقابلے میں نواز شریف کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔ اور اس کی وجہ بتائی کہ لاہور بہت خوبصورت ہے۔

https://twitter.com/geonews_urdu/status/1405626355752980481

اداکارہ نمرہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے بارے میں کہا کہ یہ مجھے رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔ میزبان نے پوچھا آپ کو فردوس عاشق اعوان رشتہ کرانے والی آنٹی کیوں لگتی ہیں؟ جس کے جواب میں نمرہ خان نے کہا مجھے یہ شکل سے بڑی تیز لگتی ہیں۔ اور ابھی جو ان کی حال ہی میں ویڈیو آئی ہے اس کے بعد تو میں کچھ بول بھی نہیں سکتی۔

اداکارہ نمرہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میرے کچھ اصول ہیں۔ میں بولڈ سینز نہیں کرسکتی بغیر آستینوں والے کپڑے نہیں پہن سکتی اس لیے میں نے فلموں میں کام کرنے کی ہامی نہیں بھری۔

https://twitter.com/geonews_urdu/status/1405633018887352333

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔