بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے


ویب ڈیسک June 18, 2021
نیپرا 29 جون کوسی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کرے گی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست مئی کے مہینے کیلئے کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 67 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار 73 ارب 62 کروڑ روپے لاگت آئی، سب سے مہنگی بجلی 21 روپے 68 پیسے میں ڈیزل سے پیدا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 14 روپے 33 پیسے فی یونٹ میں فرنس آئل پربجلی پیدا کی گئی، ایل این جی پر10 روپے 4 پیسے فی یونٹ پربجلی پیدا ہوئی، ایٹمی بجلی کی پیداواری لاگت 1 روپے 13 پیسے فی یونٹ رہی اور13 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لائسزکی نظرہوئی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا 29 جون کوسی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں