نیپال میں سیلاب نے تباہی مچا دی بھارتی اور چینی مزدور سمیت 11 ہلاک

سیلابی ریلے میں 25 افراد بہہ گئے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے، ریسکیو ادارے


ویب ڈیسک June 18, 2021
سیلابی ریلے میں درجنوں مکانات ڈوب گئے، فوٹو: رائٹرز

نیپال میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ میں 11 افراد ہلاک اور 25 لاپتہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے شمال مغربی علاقے میں سیلابی ریلے سے تین غیر ملکی مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بھارت اور دو کا چین سے ہے۔ یہ مزدور ایک چینی کمپنی کے پروجیکٹ میں کام کر رہے تھے۔

Nepal flood 2

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھٹمنڈو کے دو اضلاع میں سیلابی ریلے میں 25 افراد کے بہہ جانے کا خدشہ ہے جن میں سے کسی کا بھی تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Nepal flood 1

محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں مزید دو روز تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔ ڈیمز کے پشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جب کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کے لیے پہاڑی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Nepal flood 3

واضح رہے کہ نیپال میں مون سون بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشیں بڑے پیمانے پر تباہی مچاتی ہے اور سالانہ 200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں تاہم رواں سال کورونا وبا کے باعث حالات زیادہ خراب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔