سوئی سدرن کا سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔ (فائل فوٹو)

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا ۔


ترجمان ایس ايس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 12بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی،انڈسٹریل اور کیپٹو پاور کو اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل بند رہے گی۔
Load Next Story