اضاخیل ڈرائی پورٹ مکمل طور پر فعال ہونے کے امکانات
وزارت ریلوے کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گڈز ٹرین بھی نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ
وزارت ریلوے نے برآمدکنندگان کی سہولت کیلیے کراچی سے پشاور اپ ڈاؤن کارگو ٹرینوں کے ساتھ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گڈز ٹرین بھی نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کیاہے۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے فیڈریشن کی ریلویز اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ضیاالحق سرحدی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ افغان ٹرانزٹ کارگو ٹرین کی نجی شعبے میں آمد سے اضاخیل ڈرائی پورٹ مکمل طور پر فعال ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
وزیر ریلوے نے تاجروصنعتکاروں برآمد و درآکنندگان کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کو درپیش کارگو مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
دوران اجلاس ضیاء الحق سرحدی نے وزیر ریلوے کو بتایا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ (پیر پیائی)میں ریلوے کی جانب سے سہولیات کے فقدان کے باعث وزیراعظم کی جانب سے 10جنوری کو افتتاح کیا جانے والا اضاخیل ڈرائی پورٹ تاحال فعال نہ ہو سکا حالانکہ وزیر اعظم عمران خان نے نئے ڈرائی پورٹ میں ون ونڈو آپریشن سمیت دیگر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔