اسلام آباد کی ماتحت عدالتیں مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ
21 جون سے تمام ڈسٹرکٹ کورٹس 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گی، آباد ہائی کورٹ کا نوٹی فکیشن
ہائی کورٹ کی مینجمنٹ کمیٹی نے 21 جون سے تمام ڈسٹرکٹ کورٹس مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاوٴ میں کمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ڈسڑکٹ کورٹس مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی مینجمنٹ کمیٹی 14 جون کے اجلاس کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت تمام ڈسٹرکٹ کورٹس 21 جون سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بعد ضلعی عدالتوں کی حاضری 50 فیصد کردی گئی تھی۔