موجودہ حکومت نے احتجاج اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا شہباز شریف

انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیرجمہوری، غیرپارلیمانی اور غیرسیاسی ہیں، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک June 19, 2021
بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرومیوں کو دور کیا جائے، شہباز شریف فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج اور بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا ہے، انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیرجمہوری، غیرپارلیمانی اور غیرسیاسی ہیں۔

پہلے قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ اپنایا گیا، اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں ، بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاء ہے ، حکومت ارکان اسمبلی کی بات سنے، اپوزیشن پر لاٹھی چارج اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا مسئلے کا حل نہیں، بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرومیوں کو دور کیا جائے ، دونوں اطراف سے تحمل اور بالغ نظری کا مظاہرے کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں