سندھ میں 28 جون سے مزارات اور امیوزمنٹ پارکس کھولنے کا فیصلہ
کورونا کیسز میں کمی عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے، مراد علی شاہ
سندھ حکومت نے 28 جون سے صوبے بھر میں مزارات، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جم کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں کیسز میں کمی ہورہی ہے اور مثبت شرح 3.9 فیصد پر آگئی ہے، تاہم کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.08 اور حیدرآباد میں 4.3 فیصد ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیسز میں کمی عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک مختلف اقسام کی کورونا ویکسین کی 32 لاکھ 43 ہزار 988 خوراکیں سندھ کو موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 28 لاکھ 73 ہزار 857 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔
اجلاس میں کورونا ویکسین کی قلت کے پیش نظر 20 جون کو ایک روز کے لیے صوبے بھر کے ویکسی نیشن سینٹر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مراد علی شاہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ روسی ویکسین 'اسپوتنک وی' جون کے آخری ہفتے میں آجائے گی، اس کے علاوہ 21 جون کو سائینو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں، 23 جون کو کینسائینو کی 7 لاکھ اور پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں صوبے کو مل جائیں گی۔
ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے 21 جون سے صوبے بھر میں پرائمری اسکول جب کہ 28 جون سے مزارات، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جم کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔