لاہور میں اپنی ذمہ داری پر کورونا ویکسین لگوانے کے حلف نامے لیے جانے لگے

اگر ویکسین سے ری ایکشن ہوا تو اس کا ذمہ دار وہ شخص خود ہوگا طبی عملہ، محکمہ صحت اور حکومت نہیں ہوگی، حلف نامہ


ویب ڈیسک June 19, 2021
اگر ویکسین سے ری ایکشن ہوا تو اس کا ذمہ دار وہ شخص خود ہوگا طبی عملہ، محکمہ صحت اور حکومت نہیں ہوگی، حلف نامہ

ایکسپو سنٹر لاہور میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے ویکسین لگوانے کے لیے حلف نامے پر دستخط کی شرط لگادی گئی۔

ویکسین سنٹر کے عملے نے ہر شخص سے انگریزی میں حلف نامہ لینا شروع کردیا جس کے مطابق اگر کسی بھی شخص کو ویکسین سے ری ایکشن ہوا تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا طبی عملہ، محکمہ صحت اور حکومت نہیں ہوگی۔ یہ حلف نامہ 40 سال اور اس سے کم عمر افراد سے لیا جارہا ہے۔ جو لوگ پڑھے لکھے نہیں ان سے دستخط کی بجائے حلف نامے پر انگوٹھے لگوائے جارہے ہیں۔

ویکسین لگوانے افراد نے اس حلف نامے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ویکسین کے مضر اثرات ہیں تو پہلے بتانا چاہیے تھا اور تشہیر کرنی چاہیے تھی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ایکسپو سنٹر اب شام 6 بجے کی بجائے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔ ڈرائیو تھرو پر آج بھی ویکسینیشن کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائے، ہر ویکسین کے مختلف سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |