نوازشریف پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں فواد چوہدری

ہم نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک June 19, 2021
گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خراب حالت سابق حکومت کی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہیں، فواد چوہدری۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہمارے پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں۔

اسکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، ہم نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتے، وہ ہمارے پیسے دیں اور جہاں مرضی ہے چلے جائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق (ن) لیگ کہ حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا، سڑکوں کی خراب حالت سابق حکومت کی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہیں، گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کی ضرورت ہے، ہم نے عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کیا، اور یہاں کی ترقی کے لیے سب سے بڑا حصہ ہماری حکومت نے دیا، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جارہے ہیں، اس معاملے پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، سیاحت کہ ترقی کے لیے جتنی فلائٹس چلائی جارہی ہیں ماضی میں مثالیں نہیں ملتی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم امن کے لیے سنجیدہ ہیں، اور بھارتی وزیراعظم مودی کی کشمیر پالیسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کاز کے لیے ہم نے اقتصادی قربانیاں بھی دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |