شہبازشریف کا حکومتی الیکشن بل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا

اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متنازع حکومتی الیکشن بل پر کُل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی۔ آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا تعین تمام متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پر تحفظات کا باضابطہ اظہار

اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا۔ اے پی سی میں الیکشن کمشن سمیت متعلقہ فریقین ، سول سوسائیٹی اور میڈیا کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔الیکشن کی نگرانی اور اس کے عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔
Load Next Story