پی ٹی آئی حكومت نے صوبے كی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے صوبائی وزیر خزانہ
ہماری حكومت ’خیبر پختونخوا اوپن فار بزنس‘ كی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بزنس كمیونٹی كومعاشی پیكج بھی دیے جائیں گے
صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بزنس كمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ كاری كریں كیونكہ یہاں پر پی ٹی آئی كی کاروبار دوست حکومت قائم ہے، اور سرمایہ كاری کے لیے حالات انتہائی سازگار ہیں۔
ان خیالات كا اظہار انہوں نے كوہاٹ ٹیكسٹائل ملز میں كلین اینڈ گرین ایك میگا واٹ كے فرسٹ میگا سولر پراجیكٹ كی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان، اسكائی الیكٹرک كے سی ای او عثمان سیف اللہ خان اور ركن صوبائی اسمبلی ضیا بنگش نے بھی خطاب كیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حكومت خیبر 'پختونخوا اوپن فار بزنس'كی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بزنس كمیونٹی كو بینک آف خیبر كے ذریعے معاشی پیكج دینے کا بھی اعلان کیا۔
صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں صںعت کاری کے لیے شمسی توانائی (سولر انرجی) اور ہائیڈرو پاور كا فروغ ناگزیر ہے جس پر صوبائی حكومت تندہی سے كام كر رہی ہے۔ انہوں نے كہا كہ وزیر اعظم پاكستان عمران خان كا مشن خیبر پختونخوا كو کاروباری شعبے کےلیے مثالی صوبہ بنانا ہے، لہذا یہاں ہم بزنس كمیونٹی كو ہر ممكن سہولت دیں گے۔ انہوں نے مزید كہا كہ معیشت میں بہتری کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیكٹر كو اٹھائیں گے اور ان میں مقابلے كا رجحان پیدا كریں گے۔
صوبائی وزیر نے كہا كہ پی ٹی آئی كی حكومت نے صوبے كی تاریخ میں پہلی بار 1118ارب روپے كا بڑا اور تاریخی بجٹ دیا ہے جس میں غریبوں پر كوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا اور معاشرے كے تمام طبقوں كو ریلیف دینے كی كوشش كی گئی ہے، چھوٹے كسانوں پر ٹیكس زیرو كر دیا گیا ہے، تمام طبقوں پر پروفیشنل ٹیكس ختم كر دیا ہے جب كہ گاڑیوں كی رجسٹریشن فیس كم كر دی گئی ہے، ریوینیو بیس 68فیصد تك بڑھایا گیا ہے اور اگلا ٹارگٹ 75فیصد ركھا گیا ہے، اور ہم اس ہدف کو پورا كر كے دكھائیں گے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے كہا كہ رشكئی صنعتی زون صوبے كی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت كا حامل ہے، جس سے ہماری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور روزگار بڑھے گا۔انہوں نے سماجی شعبے میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس اسكیم كو موثر قرار دیتے ہوئے كہا كہ اس اسكیم سے تین كروڑ لوگوں فائدہ پہنچا ہے اور عوام كو ریلیف ملنے كے ساتھ ساتھ حكومت اور سیاست دانوں كا كریڈٹ بڑھا ہے اور صحت کی صنعت کو بھی ترقی ملی ہے۔