ڈالر اورسعودی ریال کی قدر میں اضافہ

برطانوی پاؤنڈ اور یورو کرنسی کی قدروں میں کمی


Ehtisham Mufti June 19, 2021
برطانوی پاؤنڈ اور یورو کرنسی کی قدروں میں کمی . فوٹو : فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر اورسعودی ریال کی قدر میں اضافہ جب کہ برطانوی پاؤنڈ اور یورو کرنسی کی قدروں میں کمی واقع ہوئی۔

حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی سے درآمدی ایل سیز کھلنے کاحجم بڑھنے سے ہفتہ وار کاروبار کے دوران اتارچڑھاؤ کے باوجد ڈالر روپے کی نسبت تگڑا ہوا۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 156روپے سے تجاوز جبکہ اوپن مارکیٹ میں157روپے سے تجاوز کرگیا۔ عالمی بینک،ایشین بینک کی جانب سے 1ارب ڈالر کا قرض موخر ہونے کی اطلاعات، حکومت اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ہونے والے مزاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کی خبر نے ڈالر کی طلب بڑھائی جبکہ خام تیل ایل این جی کوئلےکی عالمی قیمت بڑھنے سے قومی درآمدی بل پر دباؤ بڑھنے کے باعث روپیہ کمزور ہوا۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاو کے بعد 1.15بڑھ کر 156.89روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.30روپے بڑھ کر 157.30 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 2.78روپے گھٹ کر 217.79روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر1روپے گھٹ کر 219روپے ہوگئی۔

اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 2.47روپے گھٹ کر 186.99 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 2 روپے کی کمی سے 187.50 روپے ہوگئی اسکے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 31پیسے بڑھکر 41.83روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 30پیسے بڑھکر 41.75 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں