بھارتی فلموں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں سنگیتا

مقابلہ کرسکتے ہیں،بھارتی فلموں کی حمایت کرنیوالوں کوکچھ نہیں ملے گا

جلد پاکستانی سنیماؤں پر ہماری فلموں کا راج ہوگا. فوٹو: فائل

SHANGHAI:
فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

کیونکہ اب پاکستانی فلم انڈسٹری کا دور واپس آچکا ہے، مجھ سمیت وہ تمام افراد جنھوں نے پاکستانی فلموں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششیں کی ہیں وہ اس بات سے خوش ہیں کہ ہمارے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں کہا کہ ہمیں پہلے بھی بھارتی فلموں سے کوئی سروکار نہیں تھا اور بھی ہم صرف اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔




ہمیں بھارتی فلموں سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اب ہم ان سے بہتر پوزیشن میں ہیں اور جلد پاکستانی سنیماؤں پر ہماری فلموں کا راج ہوگا اچھی اور معیاری بنیں گی تو سنیماؤں پر لوگ ضرور آئیں گے جو لوگ اب بھی بھارتی فلموں کی نمائش کی بات کررہے ہیں انھیں اب کچھ نہیں ملے گا، اب بھارتی فلموں کا سحر ٹوٹ چکا ہے ۔
Load Next Story