شہباز شریف کو اے پی سی کی نئی کہانی سوجھی ہے فواد چوہدری

اپوزیشن اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اے پی سی کا چورن بیچنے نکلی ہے جو نہیں بکے گا

اپوزیشن اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اے پی سی کا چورن بیچنے نکلی ہے جو نہیں بکے گا (فوٹو : فائل)

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکامی کے بعد شہباز شریف کو اے پی سی کی نئی کہانی سوجھی ہے، پی ڈی ایم میں وعدے کر کے مکرنے اور ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے پر اعتراضات اٹھانے والے کس منہ سے اے پی سی میں شریک ہوں گے؟

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی طبیعت میں الیکشن چوری ہو وہ شفاف انتخابات کی تجویز کیسے دے سکتے ہیں؟ شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے، پارلیمان کی بالادستی کے دعوے دار آج خود پارلیمان کی توقیر کو پاؤں تلے روند رہے ہیں۔


یہ پڑھیں : نوازشریف پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فیصلہ سازی پارلیمان کے اندر کی جاتی ہے، اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے، اپوزیشن اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اے پی سی کا چورن بیچنے نکلی ہے جو نہیں بکے گا، عوام ان کی اصلیت اور حقیقت جان چکے ہیں، وہ باشعور ہیں، انہیں بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : شہبازشریف کا حکومتی الیکشن بل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
Load Next Story