شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک نائیک شہید
شہید نائیک نزاکت خان کا تعلق اٹک سے ہے، آپریشن میں مارے گے دہشت گرد ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے
سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع سپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گے جب کہ مقابلے کے دوران 32 سالہ نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید 32 سالہ نائیک نزاکت خان کا تعلق ضلع اٹک سے ہے، آپریشن میں مارے گے دہشت گرد ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔