کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم نے 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، ملزم کو سزا دلانے کے لیے تھانے کے باہر خواتین نے احتجاج بھی کیا


ویب ڈیسک June 20, 2021
(فوٹو : فائل)

DUBAI: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی سٹی وقارعظیم نے بتایا ہے کہ ملزم علی رضا کو چھپائی گئی ایک موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے پولیس لے کر جارہی تھی کہ اس دوران ملزم کے ساتھی اطراف کی فصلوں میں گھات لگائے بیٹھے تھے جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور ملزم کو فرار ہونے کے لیے کہا تاہم ملزمان کی گولیاں علی رضا کو لگ گئیں۔

ایس پی کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ کی لیکن ملزمان اندھیرے اور جوار کی فصل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جب کہ زخمی ملزم کو آر ایچ سی لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ ایس پی سٹی گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملزم علی رضا نے 10 سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، پولیس نے ملزم کو آج ہی حراست میں لیا تھا، تھانے میں ملزم کی موجودگی کے دوران متاثرہ بچے کے اہل خانہ، علاقہ مکین اور علاقہ بھر کی خواتین نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔