پاک سعودیہ تعلقات بگاڑنے کی سازش کی جارہی ہے ٹریول ایجنٹس

سعودی سفارتکارکیخلاف من گھڑت خبروں کی مذمت کرتے ہیں،یحییٰ پولانی ودیگر

4 لاکھ پاکستانیوں نے اپنی اسپانسرشپ،3 لاکھ30 ہزارسے زائد نے پروفیشنز تبدیل کیے،80 فوکل پوائنٹس قائم کیے ہیں،پاکستانی سفیر

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار تعلقات میں بگاڑ کے لیے بعض ملک دشمن عناصر سرگرم ہوگئے ہیں جوکراچی میں سعودی سفارتخانے کے اہم ڈپلومیٹ کو بلیک میل کرنے کے لیے من گھڑت خبروں کی اشاعت کرا رہے ہیں۔

یہ بات ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندوں محمد یحییٰ پولانی، ندیم شریف، حنیف رینچ، تفسیر الاسلام، حاجی یوسف اور خوب چند اوچانی ودیگرنے پیر کو ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کوخراب کرنے کے لیے من گھڑت خبروں کی اشاعت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اورٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن اس اوچھے ہتھکنڈے کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔ ٹیپ کے سابق چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے کہا کہ چند روز قبل بعض بلیک میلنگ کرنے والے لوگوں نے پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے برادارانہ تعلقات کو خراب کرنے کے لیے کراچی میں تعینات سعودی عرب کے سفارتخانے کے اہم اہلکار کے خلاف من گھڑت خبروں کی اشاعت کرائی ہے اور بے بنیاد الزامات لگاکر پاک سعودی تعلقات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جوقابل مذمت ہے کیونکہ عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔




ندیم شریف نے کہا کہ بعض بلیک میلرزجس طرح منفی افواہیں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جو نہ صرف سعودی عرب میںمختلف مقاصد کے لیے سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے مشکلات کا باعث بنے گی بلکہ دونوں برادر ملکوں کے سفارتی تعلقات خراب کرنے کی خطرناک سازش ہے۔ ٹیپ کے رہنماؤں نے حکومت پاکستان، وزارت داخلہ، ایف،آئی،اے سمیت دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس مذموم سازش کا سراغ لگائے اوربلیک میلنگ میں ملوث عناصرکے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائے۔ حنیف رنچ نے کہا کہ کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل صالح محمد روحیلی ، انورعبدالرحیم مرزا اور احمد عبدہ ، عبداﷲ سجاف اور انکے دیگر عملے کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے د یکھا جاتا ہے، ٹیپ گزشتہ کئی دہائیوں سے سعود ی قونصلیٹ کے تعاون سے عازمین عمرہ کی سہولت کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قونصلیٹ میں یومیہ بنیاد پر 5000 پاسپورٹوں پر عمرہ ویزوں کا اجرا ہورہا ہے۔
Load Next Story