فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے لیے قادر مندوخیل نے تھانے میں درخواست جمع کرا دی
قادر مندوخیل نے درخواست کراچی کے ضلع کیماڑی کے سعید آباد تھانے میں جمع کروائی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے ترجمان پنجاب حکومت و معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف تھانے میں درخواست دیدی۔
قادر خان مندوخیل نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ایکسپریس نیوز چینل کے ٹی وی شو کے دوران مجھے تھپڑ مارا،گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں لہٰذا فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
قادر مندوخیل نے درخواست کراچی کے ضلع کیماڑی کے سعید آباد تھانے میں جمع کروائی ہے، درخواست میں کہا کہ قانون کے سیکشن 179 سی آر پی سے کے تحت وہ ملک کے کسی بھی حصے میں مقدمہ دائر کرسکتے ہیں۔درخواست گزار درخواست کے ساتھ ویڈیو شواہد بھی منسلک کیے ہیں۔