ایل پی جی مسلسل دوسرے روز 5 روپے کلو مہنگی

5 روپے فی کلو گرام قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر240روپے مزید مہنگا ہو گیا۔


Numainda Express June 20, 2021
24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 10روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

ایل پی جی کی قیمت میں24 گھنٹے میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا قیمت 145 سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو گرام ہوگئی۔

24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 10روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ 5 روپے فی کلو گرام قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر240روپے مزید مہنگا ہو گیا۔

قیمت میں اضافے ہونے سے گھریلو سلنڈر120 اورکمرشل سلنڈر 480 روپے اضافہ ہو چکا ہے ۔اب 1770روپے میں گھریلو سلنڈر اور 6810 روپے میں کمرشل سلنڈر دستیاب ہو گا ۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |