عارش علی نے4وکٹیں لے کر پی ایس ایل ڈیبیویادگار بنالیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر نے چار اوورز میں صرف28رنز دیے۔


Sports Reporter June 20, 2021
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر نے چار اوورز میں صرف28رنز دیے۔ فوٹو: پی ایس ایل

عارش علی خان نے 4وکٹیں لے کرپی ایس ایل ڈیبیو یادگار بنالیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر نے چار اوورز میں صرف28رنز دیے، انھوں نے کراچی کنگز کے مارٹن گپٹل اور شرجیل خان کو ایک ہی اوور میں میدان بدر کرنے کے بعد نجیب اللہ زدران اور کپتان عماد وسیم کو بھی چلتا کیا۔

عارش علی خان نے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑدی مگر آخر میں دانش عزیز نے ماردھاڑ سے ٹیم کا اسکور7وکٹ پر 176تک پہنچا دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔