بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا نومبر523فیصد کا اضافہ

کھاد،خوراک،پیپر،ٹیکسٹائل،پٹرولیم، الیکٹرانکس،کیمیکل،آئرن اینڈ اسٹیل اور لیدرپراڈکٹس کی پیداواربڑھ گئی


Business Desk January 21, 2014
لکڑی،انجینئرنگ،آٹوموبائلزوفارماسیکٹرزسکڑگئے،نومبر میں ایل ایس ایم گروتھ 3.41 فیصد رہی،بیوروشماریات۔ فوٹو: فائل

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر 2013) کے دوران 5.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس میں سب سے بڑا یعنی 1.72فیصدحصہ فرٹیلائزر سیکٹر کا رہا جس نے ان 5 ماہ میں 32.82فیصد کی رفتار سے ترقی، اس دوران خوراک و مشروبات کے شعبے 7.74 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا مجموعی ایل ایس ایم گروتھ میں حصہ 1.16 فیصد رہا، پیراینڈبورڈ کی پیداوار میں 19.55 فیصد ہوا جبکہ اس نے بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 0.83 فیصد حصہ شامل کیا، اس کے علاوہ اس نمو میں ٹیکسٹائل سیکٹر نے 0.66 فیصد حصہ بٹایا جس کی اپنی پیداوار 5ماہ میں 2.05 فیصد بڑھی، ساتھ ہی پٹرولیم پراڈکٹس 8.83فیصد، الیکٹرانکس 18.88فیصد، چمڑے کی مصنوعات 12.89، آئرن اینڈ اسٹیل پراڈکٹس 4.36، کیمیکل 3.20، غیردھاتی معدنی مصنوعات 0.14 اور ربر کی مصنوعات کا شعبہ 0.23 فیصد نمو کے ساتھ نمایاں رہے۔



پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری رپورٹ کے مطابق ان 5ماہ میں بعض شعبوں کی پیداوار میں کمی ہوئی، ان میں لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 11.42، انجینئرنگ پراڈکٹس 23.51، آٹوموبائلز 3.26 اور فارماسیوٹیکلز کی پیدوار میں 1.15 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں ایل ایس ایم گروتھ سال بہ سال 3.41 فیصد رہی، اس دوران آئرن اینڈ اسٹیل، آٹو موبائلز، فارماسیوٹیکلز، انجینئرنگ اور لکڑی کی مصنوعات کے علاوہ دیگرتمام شعبوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں