اسکولوں میں کل سے تعلیمی عمل مکمل بحال کرنے کا اعلان
21 جون سے پرائمری تا پانچویں جماعت تک تدریسی عمل کا آغاز ہو گا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں عملی طور پر تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
21 جون پیر سے صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں تعلیمی عمل مکمل طور پر بحال ہوجائے گا، محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 21 جون بروز پیر سے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تا پانچویں جماعت میں عملی طور پر تدریسی عمل کا آغاز ہوگا، یہ فیصلہ سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔
تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری اور ایس او پیز کے ساتھ عملی طور پر کلاسز لے سکیں گے جبکہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کو کورونا ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں سندھ بھر میں 7 جون کو نویں سے بارہویں اور جامعات میں عملی طور پر تدریسی عمل کا آغاز ہوا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت میں عملی طور پر تعلیمی عمل 15 جون سے بحال ہوا تھا۔