امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں افواج اور میزائلوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

امریکا رواں سال افغانستان سے بھی اپنی افواج کے انخلا کا اعلان کرچکا ہے جو ستمبر تک مکمل ہوجائے گا


ویب ڈیسک June 20, 2021
امریکا رواں سال افغانستان سے بھی اپنی افواج کے انخلا کا اعلان کرچکا ہے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: افغانستان سے فوج نکالنے کے بعد امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں بھی افواج کم کرنے سمیت میزائلوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران سے کشیدگی میں کمی کے بعد مشرق وسطیٰ میں تعینات افواج میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں نصب میزائلز کی تعداد میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون سعودی عرب، کویت، اردن اور ایران میں نصب پیٹریاٹ میزائل بیٹریوں سمیت دفاعی نظام بھی ہٹا رہا ہے جو کہ سابقہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نصب کیے گئے تھے جب کہ خود پینٹاگون نے فوجیوں کی تعداد میں کمی کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے سینیئر حکام کا کہنا ہے دوست خلیجی ممالک میں اب بھی ہماری ملٹری بیس ہیں، انہیں مکمل طور پر بند نہیں کیا جارہا ہے، اس خطے میں اب بھی ایک بڑی تعداد امریکی افواج کی موجود ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان سے امن معاہدہ طے پانے کے بعد امریکا نے افغانستان سے بھی اپنی افواج نکالنے کا اعلان کیا تھا، پینٹاگون کے مطابق امریکی افواج کا انخلا رواں سال ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں