کورونا وائرس کی مزید ویکسین چین سے پاکستان پہنچ گئی

پی آئی اے 22 جون کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 20 لاکھ مزید ویکسین پاکستان لائے گی، ترجمان پی آئی اے

22 جون کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 20 لاکھ مزید ویکسین پاکستان آئیں گی، ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا وائرس کی مزید ویکسین چین سے لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت کی ایما پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز 15 لاکھ 50 ہزار ویکسین چین سے لے کر پاکستان پہنچ گئی، پی کے 6852 چین سے صبح اسلام آباد پہنچی جہاں ویکسین کی نصف تعداد آف لوڈ کرنے کے بعد طیارہ دوپہر میں کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 22 جون کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 20 لاکھ مزید ویکسین پاکستان لائے گی جب کہ پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کررہا ہے۔
Load Next Story