کرینہ بھی رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پانی کی اہمیت بتانے لگیں

رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کوکاکولا کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی


ویب ڈیسک June 20, 2021
رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کوکاکولا کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پانی کی اہمیت بتانے لگیں۔

معروف پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے پچھلے دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی۔ رونالڈو کے چند سیکنڈ کے اس عمل سے کوکا کولا کمپنی کوحصص کی قیمتوں میں کمی سے 4 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

رونالڈو نے اس طرح لوگوں کو سافٹ ڈرنک کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ یہ تمام ڈر نکس انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہوتی ہیں اور پانی انسانی جسم اور صحت کے لیے کتنا ضروری ہے۔ رونالڈو کے اس عمل کو پوری دنیا میں بہت سراہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے چند سیکنڈ میں کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی 2007 میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلم ''جب وی میٹ'' کے سین کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں پانی کی بوتل پکڑ کر کہہ رہی ہوتی ہیں ''کولا، سوڈا سب اپنی جگہ پر ہیں، پر پانی کا کام پانی ہی کرتاہے''۔

کرینہ نے یہی لائن اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی لکھی اور لوگوں کو پانی کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔



یہ بھی پڑھیں: مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی

واضح رہے کہ ایک مسلم فٹبالر پال پوگبا نے بھی رونالڈو کی طرح ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل ہٹادی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔