پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن133ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں مفروروں ،سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں کے کارندے شامل ہیں،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
پولیس و رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میںچھاپہ مار کارروائیوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 133 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔
گرفتار ملزمان میں مفرور و مطلوب کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کارندے بھی شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم فضل رحیم عرف پولکا کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی کے بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھا ، ماڑی پور پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 بھتہ خوروں گل ریز ولد سلیم اور شاہد ولد یعقوب کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او ماڑی پور سب انسپکٹر طفیل کے مطابق ملزمان نے علاقے میں موبائل فون کی دکان کے مالک سے بھتہ طلب کیا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھی ان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔
ایس ایچ او گذری انسپکٹر سرور کمانڈو نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان ریحان ، ابراہیم اور غلام سرور کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے بتایا کہ رینجرز نے کھوکھرا پار توسیع ، کورنگی ، مہران ٹاؤن ، شاہ فیصل کالونی ، سنی پرائیڈ ، سعود آباد ، تیسر ٹاؤن ، جہان آباد اور گلبرگ میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں ، اس دوران مجموعی طور پر 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے بھی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ، سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 92 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔