برازیل میں کورونا وبا بے قابو حکومتی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

برازیل میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا، فوٹو: فائل

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی جس پر حکومتی کارکردگی سے نالاں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ہزاروں افراد صدر جیئر بولسونارو کی کورونا پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔



برازیل میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا سے 2 ہزار ہلاکتیں ہورہی ہیں جب کہ روزانہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں۔ مجموعی طور پر کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔




برازیل کے صدر بولسونارو کورونا سے متعلق مضحکہ خیز بیانات کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور ان کے اقدامات پر طبی ماہرین کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی تھی۔



مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر کی غیر سنجیدگی نے صورت حال کو تباہ کن بنادیا۔ صدر بولسونارو نے نہ تو ویکسین خریدی اور نہ ہی کورونا کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے۔
Load Next Story