شہباز شریف کی شوگر ملز کو ایف بی آر نوٹس کیخلاف متعلقہ فورم سے رجوع کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی شوگر مل سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی شوگر مل سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی شوگر ملز کو ایف بی آر نوٹس کیخلاف متعلقہ فورم سے رجوع کا حکم دیا ہے۔

ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی شوگر ملز کو ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس آڈٹ کا نوٹس بھجوانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد حسن نے شہباز شریف کی شوگر مل سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے شہباز شریف کی شوگر مل کے حوالے سے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر ہائیکورٹ سے کیسے رجوع کیا جاسکتا ہے ؟۔


رمضان شوگر ملز کی دائر درخواست میں چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ ایف بی آر نے 21 مئی کو 2015ء کے ٹیکس آڈٹ کیلئے اظہار وجوہ نوٹس بھجوایا ہے جس میں 1 ارب ، 93 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن کی وضاحت مانگی گئی ہے۔

ایف بی آر نوٹس پر تمام دستاویزات اور ریکارڈ فراہمی پر کمشنر ان لینڈ ریونیو نے 21 مئی کو نوٹس واپس لے لیا تھا، لیکن ڈپٹی کمشنر آڈٹ نے مالیاتی ہدف حاصل کرنے کیلئے 21 مئی کو بدنیتی کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ، 2015ء کے آڈٹ نوٹس واپس ہونے کے بعد دوبارہ اظہار وجوہ نوٹس جاری کرنا آئین اور ٹیکس آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے، ایف بی آر رمضان شوگر ملز سے زبردستی اور غیر قانونی طور پر ٹیکس کی مد میں رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر آڈٹ نے اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کر کے رمضان شوگر ملز کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا، رمضان شوگر ملز کو ٹیکس آڈٹ کا بھجوایا گیا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو رمضان شوگر ملز کیخلاف تادیبی کارروائی سے بھی روکا جائے۔
Load Next Story