اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں کی ضمنی گرانٹس منظور

اجلاس میں تخفیف غربت ڈویژن اور بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں ماہانہ 166 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے


ویب ڈیسک June 21, 2021
اجلاس میں تخفیف غربت ڈویژن اور بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں ماہانہ 166 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے.(فوٹو:فائل)

KARACHI: وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت تخفیف غربت کے لیے کیشن انڈیکسیشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس آج وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تخفیف غربت ڈویژن کی کیش ٹرانسفر کے حوالے سے انڈیکیسشن پالیسی اور بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے وظیفے میں ماہانہ 166 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کا اطلاق جنوری 2022 سے ہوگا۔

ای سی سی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنزکے لیے ضمنی گرانٹس بھی منظور کر لی ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ کے لیے 11 کروڑ 80 لاکھ روپے کی دو گرانٹس،سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 31 کروڑ 70 لاکھ کی گرانٹ جب کہ نارکوٹکس کنٹرول کے لیے 50 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی ایجنڈے میں شامل اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے لیے 5 کروڑ 40 لاکھ کی ضمنی گرانٹ، وزارت داخلہ کی سندھ رینجرز کے لیے 3 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کر لی ہے۔جب کہ نسٹ یونی ورسٹی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 2 ضمنی گرانٹس بھی منظور کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں