کینیڈا نے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دیدی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کووڈ-19 کی وجہ سے پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے پروازوں کوصرف کارگو تک محدود کردیا گیا تھا
پی آئی اے کو کینیڈین حکام کی جانب سے کینیڈا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کووڈ-19 کی وجہ سے پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے پروازوں کوصرف کارگو تک محدود کردیا گیا تھا، تاہم کینیڈین حکام کی جانب سے دوبارہ براہ راست پروازوں کا عندیہ ملنے کے بعد قومی ایئر لائن 22جون سے مسافروں کو براہ راست کینیڈا لے جا سکے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکام سی ای اوپی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک کی وضع کردہ ایس اوپیز سے مطمئن ہیں، پہلے مرحلے میں ہفتہ وارتین پروازوں کا سلسلہ اتوارسے شروع کیا جائےگا،دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا فضائی آپریشن مکمل طورپربحال کردیا جائے گا۔
جب کہ پاکستان سے کینیڈا جانے کے خواہش مند مسافروں کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازوں کی بکنگ کھول دی گئی ہے۔