2024

یہ عجیب اسٹرا ہچکیاں روک سکتا ہے

اسٹرا سے پینے پر اضافی زور لگتا ہے اور پیٹ اور حلق پر دباؤ بڑھنے سے ہچکیاں رک جاتی ہیں۔


ویب ڈیسک June 22, 2021
اسٹرا سے پینے پر اضافی زور لگتا ہے اور پیٹ اور حلق پر دباؤ بڑھنے سے ہچکیاں رک جاتی ہیں۔

اگر چھری سے پانی کاٹنے، سبزیوں کے پتے چوسنے اور دیگر ٹوٹکے ہچکیوں کو روکنے میں کامیاب نہ ہوسکیں تو آپ سائنسدانوں کی تیارکردہ یہ نئی نلکی آزمائیں کیونکہ اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ہچکیاں روک سکتی ہے۔

جیسے ہی آپ اسٹرا سے پانی یا کوئی مشروب پیتے ہی تو پیٹ اور سینے کو ملانے والے درمیانی حصے 'ڈائیافرام' پر بوجھ پڑتا ہےاور ایپی گلوٹس کو کھولنے اور بند کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ سانس کی نالی کا ایک پردہ ہے جو کھاتے وقت کھل جاتا ہے لیکن سانس کے اندر کھانا نہیں جاتا۔ اس کے علاوہ یہ نلکی دو اعصاب کو تحریک دیتی ہے جس سے ہچکی روکنے میں مدد ملتی ہے۔

اسٹرا کی قیمت 14 ڈالر ہے جس کا نام 'ہک اوے' رکھا گیا ہے۔ فی الحال اسے 209 افراد پر آزمایا گیا ہے، کیونکہ مسلسل ہچکیوں کے لوگ ملنا مشکل ہوتا ہے۔ دس میں سے نو افراد نے اسٹرا کو بہت مفید پایا ہے اور اس کی تعریف کی ہے۔ اگر کوئی اسٹرا سے ایک یا دو گھونٹ پی لے تو ہچکیاں رک جاتی ہیں۔



اسٹرا سے پانی پینے پر بہت زور لگتا ہے اور اس سے پیٹ اور سینے کا درمیانی علاقہ (ڈایافرام) پر دباؤ پڑتا ہے، پھر حلق میں موجود ایپی گلوٹِس بھی قابو میں آتا ہے اور دو دماغی اعصاب کو تحریک ملتی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر ہچکی روکنے میں مدد ملتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 'ہک اوے' اسٹرا پر جامعہ ٹٰیکساس کے ماہرین نے تحقیق کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 90 فیصد لوگوں نے اسے مفید قرار دیا ہے۔ اس کے ماؤتھ پیس سے مائع کھینچا جاتا ہے اور نیچے کی جانب ایک گول ڈھکنا لگا ہے جسے گھمانے سے پریشر کو کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔

اس کی تحقیق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہےاور اس ایجاد کو انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں