آنکھوں کی بناوٹ کھولے آپ کی شخصیت کے راز

محبت، نفرت، خوشی یا غم آنکھیں سب کچھ عیاں کردیتی ہیں، آنکھوں سے کسی کی بھی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک June 27, 2021
محبت، نفرت، خوشی یا غم آنکھیں سب کچھ عیاں کردیتی ہیں

نیلے آسمان پر ستاروں کے جھرمٹ میں چمکتا چاند، قوس قزح کے رنگوں میں نہاتا سورج یہ سب حسین نظارے آنکھ ہی سے دکھائی دیتے ہیں۔




آنکھیں انسانی جسم کا ایک ایسا حصہ ہیں جن کا ذکر طب سے زیادہ شعر و ادب کی کتابوں میں ملتا ہے۔ یہی آنکھیں بن کہے بہت کچھ کہہ جاتی ہیں، یہی آنکھیں ہمیں سب سے زیادہ دھوکا دیتی ہیں۔ ایک طرف صحرا میں چمکتے پانی کی جھلک دکھاتی ہیں، تو دوسری جانب نخلستان کو صحرا کے روپ میں پیش کرتی ہیں۔

محبت، نفرت، خوشی یا غم آنکھیں سب کچھ عیاں کردیتی ہیں۔ ہم کسی کی بھی آںکھوں کو دیکھ کر اس کی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگاسکتے ہیں۔ آنکھوں کی رنگت کی طرح آنکھوں کی بناوٹ بھی آپ کی شخصیت کے رازعیاں کرتی ہے۔

بادامی آنکھیں

بادامی آنکھوں والے افرادعموما نرم دل اور مہربان شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ آگر آپ کی آنکھیں بادامی ہیں تو پھر آپ محبت کرنے والے اور دوسری کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہوں گے۔ تاہم آپ کی شخصیت میں پراسراریت ہے جس سے لوگوں کو آپ کو سمجھنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ آپ کو چاہیئے کہ چیزوں کو بہت زیادہ سنجیدگی سے نہ لیں، اور اکثر و بیشتر وقفہ لیتے رہیں۔


چھوٹی آنکھیں

کیا آپ کی آنکھیں چھوٹی ہیں؟ اگر ہاں تو پھر آپ خود پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ زندگی کے بارے میں آپ کا نقطہ نظر فیصلہ کن، تجزیاتی اور سنجیدہ ہے۔ کسی بھی گروپ میں آپ سے زیادہ اسمارٹ فرد ہوسکتے ہیں اور دیگر لوگ پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے آپ سے رابطہ کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال میں آپ جذبات سے عاری شخص ہیں، لیکن محض ایک سچ سے زیادہ کچھ نہیں ہوسکتا۔



ابھری ہوئی آنکھیں

کہنے میں ' ابھری ہوائی آنکھیں' صحیح نہیں لگتا، لیکن آپ کی آنکھیں حلقوں سے باہر نکلی ہوئی ہیں تو پھر آپ خوبصورت، نرم دل اور دلکش شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ دوستوں اور گھروالوں کا مختصر حلقہ رکھتے ہیں۔ یہ افراد آپ کے لیے سب کچھ ہیں اور آپ انہیں کبھی نظروں سے اوجھل نہیں کرنا چاہتے۔


گہری آنکھیں

آگر آپ کی آنکھیں گہرائی رکھتی ہیں تو پھر خوابوں میں رہنے والے فرد ہے جو زندگی سے تنہا بھی لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ باہر کی دنیا کے لیے آپ ایک پراسرار شخصیت ہیں، تاہم اس کا قطعی مطلب یہ نہیں کہ آپ منفی شخصیت کے مالک ہیں، آپ رومانٹک ہیں اور جب آپ کسی کو اچھی طرح جان لیتے ہیں تو پھر خود کو اس سامنے مکمل طور پر عیاں کردیتے ہیں۔


گول آنکھیں

اگر آپ کی آنکھیں گول ہیں تو آپ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال شخص ہیں۔ آپ کھلے ذہن، جذبات سے لبریز پرجوش شخصیت کے مالک ہیں۔ دلربا شخصیت کی وجہ سے آپ ہر جگہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، تاہم گول آنکھوں والے بہت کم لوگ ہی بھدی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |