آرمی چیف کا دورہ آذر بائیجان صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک June 22, 2021
آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا (فوٹو : فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف نے آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان مفاہمتی عمل میں حالیہ پیش رفت اور دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی ثقافت، مذہب اور تاریخی لحاظ سے مشترکہ اقدار ہیں اور دونوں ممالک کے پاس جیو اسٹریٹجک اہمیت، دو طرفہ تعاون سے مشترکہ فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ آذربائیجان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزارت دفاع آمد پر چاق و چوبند فوجی دستے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |