
ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹیر میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
جواب میں پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ اور کامران اکمل نے بیٹنگ شروع کی۔ حضرت اللہ زازئی نے بالرز کی دھنائی کردی۔ پانچویں اوور میں کامران اکمل 13 رنز بناکر نور احمد کی گیند پر اور ان کے بعد آنے والے امام الحق دسویں اوور میں 11 رنز بناکر پریرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
12 اوور میں زلمی کو دھچکا لگا جب حضرت اللہ پویلین لوٹ گئے، پریرا کی گیند پر گپٹل نے انہیں کیچ آؤٹ کردیا۔ انہوں ںے 38 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز اسکور کیے جن میں پانچ چھکے اور دس چوکے شامل ہیں۔ انہوں نے زلمی کا اسکور 103 رنز تک پہنچادیا۔
18 اوور میں خالد عثمان 17 رنز کر اور 19 اوور میں شعیب ملک 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوور میں زلمی کو سات رنز درکار تھے۔ کریز پر شرفین اور روومین پویل موجود تھے۔ شرفین راتھرفورڈ نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔ جس کے بعد دو گیندوں پر ایک رنز درکار تھے جسے بناکر پشاور زلمے نے 176 کا ہدف حاصل کرلیا۔ روومن نے ایک رنز اور شرفین نے 17 رنز اسکور کیے۔
کراچی کنگز کی بالنگ سائیڈ میں پریرا نے دو جب کہ محمد عامر، نور احمد اور الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز بیٹنگ
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 26 رنز بناکرآؤٹ ہوئے اور مارٹن کپٹل ایک بار پھر ناکام رہے، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
That's the end for @SharjeelLeo14! @M_IrfanOfficial gets him LBW for the first wicket for @PeshawarZalmi. #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #PZvKK pic.twitter.com/cIT2wnHmng
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 21, 2021
بابراعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور تھسارار پریرا نے 18 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دانش عزیز 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ عماد وسیم نے 16 رنز بنائے۔
GOES ALL THE WAY 🚀
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 21, 2021
What an over for the Kings #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvKK pic.twitter.com/im4A1dw0a4
پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان، وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے یہ میچ ہارنے والی ٹیم پی ایس ایل 6 سے باہر ہوجائے گی تاہم جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔