حکومت 3سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے مولانا فضل الرحمان

حکومت نے بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلیے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں ہلڑبازی کی، سربراہ پی ڈی ایم


Numaindgan Express June 22, 2021
حکومت نے بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلیے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں ہلڑبازی کی، سربراہ پی ڈی ایم۔ فوٹو: فائل

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت 3سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور اقتصادی ترقی کی بحالی کے دعوے کر رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاق المدارس اور جے یو آئی کو توڑنے والے اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے ہیں، حکومت نے بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلیے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں ہلڑبازی کی۔

پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت 3سال سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور اقتصادی ترقی کی بحالی کے دعوے کر رہی ہے۔ حالیہ بجٹ اور آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔

پی ڈی ایم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے چند مسافروں کے اترنے سے سفر نہیں رکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |