دھماکا مشرف کو نشانہ بنانے کے لیے بھی ہوسکتا ہےقصوری

آر اے بازار دھماکے میں یہ پہلو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ اس میں پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو۔


INP January 21, 2014
آر اے بازار دھماکے میں یہ پہلو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ اس میں پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

آئین شکنی کیس میں پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ آر اے بازار دھماکے میں یہ پہلو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ اس میں پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو۔

انھوں نے کہا کہ دھماکااسپتال کے قریب ہی ہوا ہے، مشرف کو کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سخت دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ دوسری جانب بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹرز مشرف کا مکمل طبی معائنہ کرکے ان کی رپورٹ تیار کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں