ایف آئی اے اسلام آباد کی حراست میں ملزم کی پراسرار ہلاکت پر 4 اہلکار معطل

بہارہ کہو کا رہائشی عامر حفیظ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے پاس زیر تفتیش تھا

بہارہ کہو کا رہائشی عامر حفیظ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے پاس زیر تفتیش تھا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد کے انسانی اسمگلنگ سیل میں زیر حراست ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

بہارہ کہو کا رہائشی عامر حفیظ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے زیر تفتیش تھا۔ ملزم کو سب انسپکٹر کاشف علوی نے گرفتار کیا تھا۔ حکام نے تحقیقات شروع کردیں کہ ملزم کی موت کی وجہ تشدد ہے یا اس نے خودکشی کی ہے۔ ملزم عامر حفیظ کو چند دن قبل اسلام آباد پولیس نے بھی مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔


ایف آئی اے اسلام آباد زون کے حکام واقعے کو خفیہ رکھنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔ واقعے میں ملوث ایف آئی اے کے چار اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ملزم کے خلاف شہری سے 18 لاکھ روپے لیکر اسے کینیڈا بھجوانے کی انکوائری کررہا تھا۔ اس سلسلے میں ملزم کو تحویل میں لیکر تین دن کا ریمانڈ لے رکھا تھا۔ ملزم جس حوالات میں بند تھا وہاں چار سے پانچ دیگر ملزمان بھی تھے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان نے جوڈیشل انکوائری کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 
Load Next Story