یونس خان مستعفی ٹیم مینجر منصور رانا کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان
لاجسٹک مسائل کی وجہ سے فوری طورپر کسی نئے شخص کی بطور بیٹنگ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ روانگی ممکن نہیں
یونس خان کی جانب سے بطور بیٹنگ کوچ استفیٰ دیئے جانے کے بعد ٹیم مینجر منصور رانا کو اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے فوری طورپر کسی نئے شخص کی بطور بیٹنگ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ روانگی ممکن نہیں، اس لیے منصور رانا جو اس سے پہلے قومی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، انہیں یہ ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
پاکستانی ٹیم 25 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اس کے اگلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی، جہاں دو ٹیسٹ میچز کے ساتھ پانچ ٹی ٹوئنٹی طے ہیں۔