خاتون ہراسگی کیس میں وزیراعظم کا ایکشن

ایف آئی اے کے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن لینے اور معطل کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک June 22, 2021
ایف آئی اے کے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن لینے اور معطل کرنے کی ہدایت

KARACHI: سٹیزن پورٹل پر خاتون ہراسگی کیس کی شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو اپنے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن لینے اور معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا لیکن ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون کی وجہ سے اس نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر 5 مرتبہ شکایات درج کی تاہم ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہ کی۔ 16 دسمبر 2019 سے 13 جون 2021 تک ایف آئی اے نے شکایت کو مسلسل نظرانداز کیا۔ دو بار شکایت ری اوپن کے باوجود ایف آئی اے نے اپنی ذمہ داری میں کوتاہی برتی۔

خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایف آئی اے کے خلاف شکایت لے کر وزیراعظم آفس پہنچ گئی۔ اس کی درخواست پر وزیراعظم آفس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے معاملے کی اعلی سطح تحقیقات کروا کر متعلقہ افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے اور خاتون کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں